جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ یہ اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ یہ اسی طرح کرتے ہیں۔ معلوم نہیں پارٹی رہنماؤں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا۔ چیک کرتا ہوں۔ یہ اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا۔ اور میں اسے ڈھونڈ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں بانی پی ٹی آئی نے خود کال دینی ہے۔ ہماری احتجاج کی تیاری مکمل ہے اور جب کال آئے گی تو باضابطہ اعلان کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top