جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل 29 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل 29 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر


سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر اپیل 29 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر پیر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

ججز ایک دوسرے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتے ، سپریم کورٹ

آئینی بینچ میں جسٹس امین الدین خان جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور 45 دن میں قانون سازی کا حکم

جسٹس محمود جہانگیری نے اپیل میں ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے اورمزید شنوائی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس جہانگیری کی درخواست پر 20 ستمبر کو 4247 نمبر الاٹ کر دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top