جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا
تقریب میں سینئر وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے بھی آج اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔