خیبرپختونخوا کے ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پی او ایل کے اعلامیے کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر سے گیس کی یومیہ پیداوار 22.1 ملین مکعب فٹ اور تیل کی یومیہ پیداوار 2,112 بیرل ہے۔
ریاستی نظام میں باصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، فیلڈ مارشل
پاکستان آئل فیلڈز لمٹیڈ نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا کہ ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، اعلامیے کے مطابق یہ ذخائر ٹَل بلاک میں کی گئی حالیہ کھدائی کے بعد دریافت ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف توانائی کے درآمدی بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی بلکہ مقامی سطح پر توانائی کی پیداوار کو فروغ دے کر خود کفالت کی جانب ایک اور قدم ثابت ہو گی۔