نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے آج سے 23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 23جون تک بالائی اور وسطی علاقوں بشمول گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کاامکان ہے ،پنجاب اور خبیر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور طوفان کیساتھ بارش متوقع ہے۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی
تیز ہواؤں، آندھی ،طوفان کے دوران درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، آندھی اور طوفان کے دوران کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔
گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں،آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔