تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کر لیں، مریم نواز کا مشورہ

تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کر لیں، مریم نواز کا مشورہ


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کر لیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سروے مہم کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز نے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے رضاکاروں سے حلف لیا۔ جو سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے دوست ہیں۔ اور اس مشکل کھڑی میں متاثرین کی مدد کے لیے ہم سب مل کر کوششیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں۔ اور عوام کی خدمت کرنا بطور وزیراعلیٰ پنجاب میری ذمہ داری ہے۔ پنجاب بھر میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ جبکہ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب کے 25 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب کابینہ سمیت تمام ارکان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کابینہ سمیت تمام ارکان نے بہت کام کیا۔خواجہ سلمان رفیق اور مریم اورنگزیب نے سیلاب متاثرین کی دن رات محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا رہا۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں 25 لاکھ لوگوں کو سیلاب سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اور وزیر اعلیٰ صرف شان و شوکت والا عہدہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 25 اضلاع متاثر ہوئے۔ تمام سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے۔ ستلج، راوی اور چناب میں تباہ کن سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی۔ جبکہ تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرہ علاقوں میں کوئی امراض نہیں پھیلے۔ کلینک آن ویلز اور کلینک آن بوٹس فراہم کر کے سیلاب متاثرین کی مدد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، اور سیلاب کے پانی کو جدید کیمروں سے مانیٹر کیا گیا۔ پنجاب ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہا ہے مگر باقی لوگ صرف تنقید کر رہے ہیں۔ اور پنجاب پر تنقید سے بہتر ہے اپنے صوبے میں بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو کہتی ہوں کچھ خود بھی کام کرلیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کریں گے۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ اور متاثرہ علاقوں میں 20 لاکھ لیٹر پینے کا صاف پانی ٹرکوں کے ذریعے فراہم کیا گیا۔ سیلاب سے مکمل گھر تباہ ہونے والے متاثرین کو 10 لاکھ اور جزوی نقصان والوں کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے جانور کے نقصان پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے نقصان پر 50 ہزار روپے ملیں گے۔ پنجاب حکومت کی سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاری تھی۔ اور سیلاب متاثرین کے نقصانات کی ایک ایک پائی کا ازالہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کے حوثیوں نے یرغمال بنائے گئے 24 پاکستانیوں کو عملے سمیت رہا کر دیا، محسن نقوی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گھروں، فصلوں اور مالی مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ اور سیلاب متاثرین کا شفافیت سے تخمینہ لگانا ہماری ترجیح ہے۔ سیلاب سے متاثرہ ہر شخص تک اس کا حق پہچائیں گے۔ اور 12 ایکڑ والے کسانوں کو فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top