اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی ہے ۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق سمری وزار ت پارلیمانی امور تیار کرتی ہے ،جس کا تعلق اسپیکر آفس یا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے نہیں۔
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،وزیراعظم
اسپیکرکی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے بھجوائی تھی، وفاقی کابینہ نے وزارت پارلیمانی امور کی سمری کی منظوری دی ۔
کابینہ کی منظوری کے بعدوزارت پارلیمانی امور نے تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اس سے قبل تنخواہوں کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی مسلسل تنقید اور الزامات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھا
ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑتے ہوئے کہا کہ تنخواہ کے معاملے سے میرا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی دلچسپی، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا ہے ، میرا نہیں۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے نے پارلیمنٹ کو مزید خطرے میں ڈال دیا،ایمل ولی
اسپیکر آفس کے ذرائع نے خط میں لکھا کہ بے شک میری تنخواہ مت بڑھائیں مگر میرا اس معاملے سے لینا دینا نہیں۔
ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے بڑھی ہوئی تنخواہ لینے سے انکار کیا ، اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔