January 14, 2025
تحریک انصاف

تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاجی قافلے کی قیادت پر تکرار ہوئی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ علی امین گنڈا پور کا موقف ہے کہ  بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

تحریک انصاف کے ایم این ایز زین قریشی ، عامر ڈوگر اور معین ریاض گرفتار

سخت جملوں کے تبادلے کے بعد سابق خاتون اول گاڑی میں بیٹھی رہیں جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور واپس اپنے گھر چلے گئے، اندرونی اختلافات کے باعث احتجاجی قافلہ روانہ نہیں ہو سکا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *