پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ چیف جسٹس نے ملاقات میں پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، چیف جسٹس سے ملاقات میں ہم نے عدالتی رویے کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں۔
حکومت کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ،رمضان کے بعد بھرپور مہم چلائیں گے ، عمر ایوب
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلئے ٹھیک نہیں ، تمام اپوزیشن کیساتھ اتحاد بنانے جا رہے ہیں، آئین کی سر بلندی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کھلے دل کیساتھ حکومت سے مذاکرات شروع کئے تھے، چاہتے تھے مذاکرات سے حل نکلے مگر حکومت نے اسے سنجیدہ نہیں لیا اور جلد بازی کی۔
سندھ اور پنجاب میں لڑائی ، وفاق میں بھائی بھائی ، ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت ہے ، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط جس کے نام بھی گئے ان میں سنجیدہ معاملات کی طرف اشارہ کیا گیا تاکہ فوج اور عوام میں خلیج نہ ہو ، پی ٹی آئی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔