بھارتی میڈیا پھر بالی وڈ موڈ میں، فلمی ڈائیلاگ چلائے جا رہے ہیں: خواجہ آصف

بھارتی میڈیا پھر بالی وڈ موڈ میں، فلمی ڈائیلاگ چلائے جا رہے ہیں: خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ایک بار پھر بالی وڈ فلموں کے انداز میں بات کر رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اورمیڈیا رپورٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے فلمی انداز میں ڈائیلاگ بولے جا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان کو کھل کر ایران کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ بھارت میں فیک نیوز کی بھرمار ہے اور ایسی ایسی کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے اور ہم نے پانچ گنا بڑے ملک کو عالمی سطح پر شکست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی پروپیگنڈہ مہم چلا رہا ہے مگرحقیقت دنیا کے سامنے ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top