بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی ، سکیورٹی فورسز اورفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے متاثرہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے گزشتہ چند دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران درجنوں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔