چین سے 21 جدید گرین بسیں بلوچستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں کوئٹہ اورتربت کے شہریوں کوسفری سہولت فراہم کریںگی ان میں سے 17 گرین بسیں کوئٹہ گرین بس سروس میں شامل ہوں گی جبکہ 4 بسیں تربت کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے معیارکوبہتربنانے اورعوام کوآرام دہ سفرکی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں خواتین کے لیے خصوصی پنک رنگ کی بسیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ خواتین کو محفوظ اورعلیحدہ سفری سہولت میسر ہو، یہ اقدام خواتین کے سفرکومزید آسان اورمحفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ گرین بس سروس کے آغازسے نہ صرف شہریوں کوجدید اورمعیاری پبلک ٹرانسپورٹ میسر ہوگی بلکہ ٹریفک کے دباؤمیں کمی اورماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
جدید گرین بسیں ایندھن کے کم استعمال اورماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہیں۔
پنجاب حکومت کا طبی ماہرین کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ
عوامی حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے بلوچستان کے بڑے شہروں میں سفری مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔