بلوچستان حکومت کا عید میلادالنبی ﷺ پر صوبے میں 2روزہ عام تعطیل کا اعلان

بلوچستان حکومت کا عید میلادالنبی ﷺ پر صوبے میں 2روزہ عام تعطیل کا اعلان


سندھ کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی عید میلادالنبی ﷺ پر صوبے میں 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے،ایمرجنسی اور لازمی سروسز کے افسران ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے۔

آئی فون 17، لانچنگ کب؟ ملے گا کب؟ قیمت کیا؟

اس اعلان کے بعد صوبے بھر کے سرکاری و نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کی ایک ساتھ 3 چھٹیاں (جمعہ ،ہفتہ ، اتوار) ہونگی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صرف ایک چھٹی (ہفتہ ) کا اعلان کیا ہے،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر بروز ہفتہ کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسکولز، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے۔

فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی

دوسری جانب شہری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں اور محافل میلاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔

چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں،وزیراعظم

انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے تاکہ مرکزی جلوسوں اور اجتماعات کو فول پروف تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ پولیس کے اضافی دستے تعینات کیے جائیں گے جبکہ ٹریفک کا متبادل پلان بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کیکو شاردا کا کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بار بھی ملک بھر میں جلوسوں، محافل اور اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں لاکھوں عاشقانِ رسول ﷺ شریک ہوں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top