بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، حکومت پنجاب

بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، حکومت پنجاب


لاہور، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی نہ صرف برقرار ہے بلکہ اسے کبھی واپس نہیں لیا گیا۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی کہا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں، سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹ پرمبنی پروپیگنڈا پھیلانا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے۔

ترجمان لاہور پولیس نے بھی واضح کیا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی معمول کے مطابق برقرار ہے، کسی قسم کی کمی یا تبدیلی نہیں کی گئی، چند اہلکار ڈیوٹی سے ریسٹ پر گئے تھے، جن کی جگہ فوراً متبادل سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معمول کی ڈیوٹی روٹیشن کو سیکیورٹی واپس لینے سے جوڑنا حقائق کے منافی اور بلاجواز ہے، ترجمان پولیس نے زوردیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

پولیس اورحکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی فول پروف ہے اوراس حوالے سے کسی قسم کی کمی کی خبریں محض افواہیں ہیں جنہیں نظراندازکیا جانا چاہیے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top