بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیلئے بڑی خبر، پولیس کا دو ٹوک اعلان 

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیلئے بڑی خبر، پولیس کا دو ٹوک اعلان 


اسلام آباد پولیس نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر سے بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کوگرفتارکیا جائے گا اورانکی گاڑیاں بھی ضبط کرلی جائیں گی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس ضرورحاصل کرلیں تاکہ کسی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔

اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ محکموں کولائسنس کے اجراء کےعمل کومزید تیزکرنے کی ہدایت دی ہے۔

شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا فیض آباد دفتر24 گھنٹے کھلا رہے گا جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شہرکے 11 خدمت مراکزپربھی ممکن ہوگا، ان مراکزکے اوقات کارشام 6 بجے سے بڑھا کررات 9 بجے تک کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اورسڑکوں پرحادثات میں کمی کے لئے اٹھایا جا رہا ہے اورقانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top