سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دئیے گئے۔
پاکستان ریلویز کا 9 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیاتھا۔