بحیرہ عرب میں ڈپریشن، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

بحیرہ عرب میں ڈپریشن، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری


کراچی: بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ بڑھ کر ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔ جو اس وقت کراچی سے تقریبا 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی وجہ سے سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری لہریں بلند ہونے اور موسم خراب رہنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ کراچی سمیت سندھ کے جنوب مشرقی اضلاع میں ہلکی اور درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کی پیشگوئی کے مطابق ساحلی علاقوں میں سمندر کی صورتحال خراب سے خراب تر ہو سکتی ہے۔ جبکہ ہوا کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

حکام نے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ اور سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ الرٹ رہنے اور احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا مختلف اہم عہدوں کیلئے بھرتیوں کا اعلان

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top