قومی احتساب بیورو نیب نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اوروہاں پراپرٹی رکھنے والوں کی جائیدادیں محفوظ ہیں۔
نیب کے مطابق کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اس طرح کی خبریں پراپرٹی کو کم قیمت پر خریدنے کی سازش ہیں۔
رہائشی اور مالکان بھی وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے، قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ رہائشیوں اور مالکان کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری کارروائیاں ان کے مالکان تک محدود ہیں، لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی تک بغیر کسی دباؤ کے کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
قومی احتساب بیورو نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان کو کسی بھی شرانگیز معلومات یا خبر پر دھیان نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔