بجلی بلوں میں اضافہ: حافظ نعیم الرحمان کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان – ہم نیوز

بجلی بلوں میں اضافہ: حافظ نعیم الرحمان کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان – ہم نیوز


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں، بجلی کے بل ادا کرنا عوام کےلیے ممکن نہیں رہا، اب تو وزیراعظم بھی بجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب معلوم ہوا کہ بجلی نہ بنانے کے پیسے لیے گئے ہیں، ان لوگوں نے پیسے بھی لیے اور ٹیکس بھی نہیں دیا۔ ملک کی معیشت چلانے والے کمزور اور لوٹنے والے بہت طاقتور ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بےامنی پھیلی ہوئی ہے، بلوچستان میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

چھوٹے بھائی نے ملک میں بجلی مہنگی کی، بڑے نے پنجاب میں سستی کردی، شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ شہر بلدیاتی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے ابتر حالت میں ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top