سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا بانی پی ٹی آئی واپس اقتدار میں آنے میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں، جتنا میں ان کو سمجھ پایا ہوں میرے حساب سے وہ اقتدار میں واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔
محمد زبیر نے اپنے متعدد انٹرویوز میں کہا کہ بانی تحریک انصاف کی اس وقت ایک نظر ان کی تاریخ کی طرف ہے کہ لوگ مجھے کس طرح یاد رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی بھی ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اس وقت ہسٹری کے بارے میں بہت محتاط ہیں۔
پشاور، روٹی کی قیمت میں اضافہ
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو واپس لانا اور قاضی فائز عیسی کو سپریم کورٹ کا جج بنانا ایک ملی بھگت تھی، پاکستان تحریک انصاف اس وقت تاریخ کی درست سمت میں کھڑی ہے، میں اس وجہ سے ان کا دفاع کرتا ہوں کیوں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔