بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات ہوئی انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق بریف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت مانگی ہے۔
احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، بیرسٹر سیف