وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا سیاسی اور قانونی حق ہے،بانی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو آئی ایم ایف پروگرام کے لیے تعاون نہیں کرینگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کاحق ہے کہ ان سے بجٹ پر مشاورت کی جائے،اسمبلی توڑنے کااختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے،ایک سازش کے تحت بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
آئینی بحران سے بچنے کے لیےصوبائی بجٹ پاس کیا،صوبے کیخلاف جو سازش رچائی گئی وہ ناکام ہوگئی،بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی،ملاقات نہ کرانے پر پھر ہمارے پاس کیا آپشن رہ جاتا ہے۔
آئندہ کسی بھی فنانس میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے،جب یہ پھنسیں گے تو پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے۔