بارش

بارش


راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی مکانات میں داخل ہو گیا۔

راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے بعد سائرن بجا دیئے گئے۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام ساڑھے 6 فٹ تک بلند ہوئی۔

کہوٹہ میں شدید بارش سے پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔ کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔

ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، 24 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات منہدم جبکہ بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گر گئے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top