اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ


اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

ثمر بلور نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے چند دن پہلے رابطہ کیا تھا، ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے لئے بلایا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت کا امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اے این پی چھوڑنے کی وجہ ذاتی وجوہات ہیں،تبصرہ نہیں کرنا چاہتی،فیملی مصروفیات ہیں،جلد باقاعدہ اعلان کروں گی، وہ اے این پی کی سیکرٹری اطلاعات اور ایم پی اے رہ چکی ہیں۔

ثمر ہارون بلور اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کی بیوہ ہیں، وہ 2018 میں ضمنی انتخاب جیت کر پہلی بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top