اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ امریکی وفد نے کہا کہ ہمارا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک اسپیکر نے غزہ معاملے پرکانفرنس کا انعقاد کیا، ترک اسمبلی کے اسپیکر نے مدعو کیا، کانفرنس میں شرکت کیلئے جاؤنگا، کانفرنس میں غزہ کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔
بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ، بحثیت اسلامی ملک ہم اپنا وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو کرنا چاہئے، پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر منگل کو سنی اتحاد کونسل نے جمعرات کو قرارداد جمع کرائی۔ پیپلز پارٹی کی قرارداد پر اپنا تحریری نوٹ لکھ دیا۔