ای سی سی اجلاس: پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری – ہم نیوز

ای سی سی اجلاس: پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری – ہم نیوز


اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے کراچی اسٹیل ملز کی 32سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دےدی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے دو ارب 82 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جو نئے انگریزی نیوز چینل کے قیام اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر خرچ ہوگی۔

ای سی سی اجلاس: سستے گھروں کی اسکیم, گرین ٹیکسانومی اور صنعتی اصلاحات کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top