اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کیلئے عدالت میں درخواست

اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کیلئے عدالت میں درخواست


اڈیالہ جیل میں قید ایک مجرم نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو فراہم کی جانے والی سہولیات اپنے لیے بھی دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی۔

درخواست مجرم محمد عرفان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ دفعہ 302 کے تحت قتل کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

درخواست گزارنے کہا کہ متعدد مرتبہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوسپیریئرکلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دی، لیکن ہربارانکارکیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف اعلیٰ معیارکی رہائش اورسہولیات فراہم ہیں بلکہ انہیں ملاقاتوں کی خصوصی اجازت بھی حاصل ہے جبکہ اسی نوعیت کی سہولیات دیگرقیدیوں کو نہیں دی جاتیں۔

قیدی نے استدعا کی کہ عدالت فریقین کو ہدایت دے کہ جس طرح کی سہولیات بانی پی ٹی آئی کو دی جا رہی ہیں، ویسی ہی سہولیات مجھے بھی فراہم کی جائیں تاکہ آئین کے تحت مساوی سلوک کے اصول پرعمل ہو۔

پشاورہائیکورٹ کا گورنر خیبر پختونخوا کو نو منتخب وزیراعلیٰ سے فوری حلف لینے کا حکم

مؤقف اپنایا گیا کہ جیل قوانین تمام قیدیوں کے لئے برابرہیں تاہم ان پرامتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے عدالت سے استدعا کی گئی کہ متعلقہ حکام کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top