خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں میں ذرا بھر بھی اخلاقی جرأت ہوئی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر دیں گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امیر حیدر خان ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔
وفاقی حکومت نے پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا، مولانا فضل الرحمان کو بھی امیر حیدر خان ہوتی کی طرح اسلامی کردار اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
ان کاکہنا تھا کہ قانون اور عدالت تو 26ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہیں لیکن اخلاقی جرات 26ویں آئینی ترمیم سے آزاد ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جا رہی ہیں۔