اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کواپنے گھرآنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، آپ کے والد آصف علی زرداری اورآپ بھی کئی بارآئے، اب ہم بھی ملاقات کے لیے ضرورآئیں گے۔

غیررسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ایک خیر سگالی ملاقات تھی، یہ کسی سیاسی ایجنڈے یا آئینی ترمیم پرمبنی نہیں تھی انہیں اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی۔

عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر کی گنجائش نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہمارے پاس کتنے ارکان ہیں، ہم انہی کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے، ملکی مفاد ہمیشہ اولین ترجیح ہے اور وہ اسی کے پیش نظر فیصلے کریں گے۔

پاک افغان تعلقات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، رویوں میں نرمی اور لچک لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا بیانیہ بنانا اوراس کی تشہیر کرنا مسئلے کا حل نہیں اگر ہم افغانستان سے بھی لڑنا چاہیں اور بھارت سے بھی تو پھر ہماری سفارتی گہرائی کہاں رہ جائے گی؟”

انہوں نے ماضی کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے جو کچھ ہوا، کیا وہ عالمی اتحاد کا تقاضا تھا؟ اوراگر ہم افغانستان کے خلاف اتحاد میں شامل ہوئے تو کیا وہ درست فیصلہ تھا؟



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top