اٹک میں سوغری نارتھ سے گیس اور تیل کی پیداوار شروع ہو گئی، او جی ڈی سی ایل

اٹک میں سوغری نارتھ سے گیس اور تیل کی پیداوار شروع ہو گئی، او جی ڈی سی ایل


اٹک میں او جی ڈی سی ایل کے منصوبے سے گیس اور تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

ترجمان آئل اینڈ گیس کے مطابق اٹک میں سوغری نارتھ ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوارشروع ہو گئی ہے۔

سوغری نارتھ ون کنویں سے 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس جبکہ 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کمپنی نے 14 کلو میٹر پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کردیا ہے، ترجمان کے مطابق کنویں سے حاصل گیس کوایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے، اعلامیہ کے مطابق گیس اور کنڈینسیٹ کی مقامی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top