انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا، روپے کی قدر میں معمولی بہتری

انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا، روپے کی قدر میں معمولی بہتری


انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ کمی کے بعد 281 روپے 15 پیسوں کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  کاروباری روزکے دوران ڈالرکی قدرمیں معمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا تاہم طلب اوررسد کے متوازن ہونے سے مارکیٹ مستحکم رہی۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائرمیں بہتری اوردرآمدی ادائیگیوں میں کمی کے باعث روپے پردباؤ کچھ کم ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے اقدامات اورترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدرمیں مزید استحکام کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، انٹربینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 282 روپے کے قریب دیکھی گئی۔

ملک میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

مجموعی طور پر ملکی کرنسی مارکیٹ میں کاروبار محتاط نوعیت کا رہا اورڈالرکی قیمت میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top