صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا نیا قانون سکیورٹی اداروں کی دہشتگردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔ قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، بل میں تین سال کا سن سیٹ کلاز شامل ہے تاکہ مدت محدود رہے۔
چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم
اعلامیہ کے مطابق قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔
یاد رہے چند روز قبل سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی تھی۔