امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع


سیشن کورٹ لاہور نے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

سیشن جج سید نجف کاظمی نے کیس کی سماعت کی، جس دوران گوگی بٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس فراہم کردہ ریکارڈ کو کیس کا حصہ نہیں بنا رہی۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام دستاویزات ضمنی رپورٹ میں شامل کر لی گئی ہیں، اور ملزم متعدد بار تفتیش میں شامل ہو چکا ہے۔

اورکزئی میں جھڑپ ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید ، 19 خارجی ہلاک

عدالت نے وکیل کی درخواست پر کیس ملتوی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مزید مہلت نہیں دی جائے گی، فریقین 13 اکتوبر کو ہر صورت پیش ہو کر دلائل مکمل کریں۔

گوگی بٹ کے وکیل نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بار بار عدالت میں پیشی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ 18 فروری 2024 کو لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے امیر بالاج ٹیپو جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث احسن شاہ بعد ازاں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

ستمبر 2025 میں سامنے آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی، اور مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا۔

احتجاج کیس ، علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

گزشتہ ہفتے انٹرپول کی مدد سے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مرکزی اشتہاری ملزم خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم ٹیپو کے قتل کے بعد سے مفرور تھا اور حکام کے مطابق اسے جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top