امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،دہشتگردوں کیلئے ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کادورہ کیا،کورکمانڈرپشاورنے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال  سمیت فتنہ الخوارج کیخلاف جاری انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے علاوہ آفتاب شیر پاؤ، امیر حیدر ہوتی ،حافظ نعیم الرحمان،ایمل ولی خان، سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی شریک ہوئے۔

 آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا،انہوں نے کہا ہم برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں،سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف شاندار کامیابیوں پر بے حد فخر ہے۔

پی ایس ایل سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ہم نے اپنی سرحدوں کے اندر اورباہر دہشتگردتنظیموں کی آپریشنل صلاحیتوں کوختم کیا،یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز کی لگن ،حوصلے اورعظیم قربانیوں کے ذریعے ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج اوران کےنیٹ ورک کےخلاف متحدہیں،سیکیورٹی فورسزنے اس فتنے کےخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،لگن ،عزم اورقربانیوں کےساتھ اس فتنےکےخلاف قابوپالیں گے۔

ہماری افواج نے دہشتگردوں کےلیڈروں کاخاتمہ یقینی بنایاہے،دہشتگردتنظیموں کاڈھانچہ تباہ اوران کےسہولتکاروں کو نشانہ بنایاگیا،آرمی چیف نے قانون نافذکرنےوالےاداروں کی کوششوں کو سراہا،انہوں نے کہا امن وعامہ کےقیام اوردہشتگردحملوں کوناکام بنانےمیں ان اداروں کا بڑاکردارہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ کرؤڈ 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

ہرآپریشن میں سیکیورٹی فورسزنے بھرپورکرداراداکیا،امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوسختی سےناکام بنادیں گے،دشمن نفرت اورخوف کابیج بوناچاہتاہے،ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہےگا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے خیبرپختونخواکےسیاستدانوں سے بھی بات چیت کی،مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں نے مختلف امورپراظہارخیال کیا۔

سیاسی رہنماؤں نے مشترکہ عزم کااظہا کیا،سیاستدانوں نے مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں سے اظہاریکجہتی بھی کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top