افغانستان دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد دوحہ پہنچا ہے، جہاں وہ افغان طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا۔

مذاکرات میں سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پُرامن حل کا حامی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کا ازالہ کرنا چاہیے۔

افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں عارضی توسیع

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top