کوئٹہ میں افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر اور دکانیں خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنرکوئٹہ منصور احمد کے مطابق تمام پاکستانی شہری افغان مہاجرین سے 7 دن کے اندر مکان اور دکان خالی کرانے کا پابند ہیں۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ بصورت دیگرغیرقانونی طورپرمقیم ان افغان مہاجرین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کاپراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب کا ظاہرکیا ہے جب کہ پاکستان کی جانب پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور خارجی 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث حواس باختہ ہیں۔ افغان طالبان پراپیگنڈا کے ذریعے شکست اور نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کی طرز پر چل رہے ہیں۔
چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا پراپیگنڈا بے نقاب