افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف


وزیردفاع خواجہ آصف (khawaja asif)کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے کروٹ لی ہے،افغان مہاجرین 50سال سے ہماری سرزمین پر بیٹھے ہیں،وقت آگیا ہے افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے سے چھڑانا ہوگا،تندوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ تک سارے شعبے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،ٹھیکیداری ،ڈمپرز،کنسٹرکشن وغیرہ بھی معیشت کیلئے اہم ہیں۔

پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون مانگ لیا

پاک افغان سرحد دنیا بھر کی سرحدوں کی طرح ہونی چاہئے،پاک افغان سرحد کو کوئی منہ اٹھا کے مرضی سے عبور نہ کرے،یہ جو کچھ ہوا ،2سے3روز سے ہونے والے واقعات کا فطری عمل ہے،وہ ہماری سرحد کا احترام کریں ہم ان کی سرحد کا احترام کریں گے۔

یہ نہیں ہوناچاہیے کوئی صبح اٹھے اور تکے کھانے سرحد پار کرکے پشاور آجائے،ایسا نہیں ہوناچاہیے ادھر آئے تندور کھولے،ڈمپر چلایا اور پھر شام کو واپس چلے گئے،بارڈر پر باقاعدہ امیگریشن کا نظام ہوناچاہیے۔

کوٹلی:رہنما ن لیگ سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے

دہائیوں سے ہونے والی لاپرواہی اب ختم ہونی چاہیے،ماضی کے حکمران زبردستی کسی اور کی جنگ میں کود پڑے اور آج ہم قیمت ادا کررہےہیں،پاکستان اپنی سرحد کو اب ایسے ٹریٹ کرے گا جیسے خودمختار ملک کرتےہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top