افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے معاونت دینے کو تیار ہیں، حافظ نعیم الرحمان

افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے معاونت دینے کو تیار ہیں، حافظ نعیم الرحمان


پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے معاونت دینے کو تیار ہیں۔ فوجی آپریشنز کسی مسئلے کا حل نہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پشاور میں قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشنز کسی مسئلے کا حل نہیں۔ حکومت پاکستان  افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت راضی نہیں تو افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے معاونت کو تیار ہیں۔ افغان طالبان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ اور بدامنی کی فضا کو روکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ امریکہ نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کو پروموٹ کیا۔ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں چلایا جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبائل کے مسائل حل کیے جائیں اور حکومتی سطح پر جرگے قائم ہونے چاہیئیں۔ قبائلی علاقوں کو تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنا چاہیے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top