افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی سدباب کیلئے اقدامات ضروری ، اسحق ڈار

افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی سدباب کیلئے اقدامات ضروری ، اسحق ڈار


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایکس پر اسحق ڈار نے لکھا کہ یہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ٹھوس اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔

جنگ بندی معاہدہ ہو گیا ، پاکستان اور افغانستان ایکدوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے ، وزیر دفاع

اسحاق ڈار نے یہ بھی لکھا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشتگردی کے خطرے سے نمٹا جا سکے، مزید جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ہیں جس میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے۔

 





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top