اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان ، انڈیکس نے مزید تین حدیں کھو دیں ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 2972 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار126 پوائنٹس پر آ گیا۔ منفی کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 63 ہزار ، 98 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمتوں میں مزید 25 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ماہرین

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بازارِ حصص میں 6.78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 274 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 749 ارب روپے کم ہو کر 18910 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر 281 روپے 7 پیسے کا ہو گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top