پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد کھو دی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 768 کی سطح پر آ گیا۔
فی تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ،66 ہزار 172 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔