اسلام آباد  کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد  کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار


اسلام آباد میں وقفے وقفے سے  بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں بشمول سیکٹر جی-6، ایف-8، آئی-10، بہارہ کہو، ترنول اور بلیو ایریا میں بارش ہوئی، جس سے سڑکوں پر پھسلن اور معمولی ٹریفک مسائل دیکھنے میں آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی توقع ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top