وزیراعظم کے معاون خصوصی طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں یومیہ پانی کی ضرورت 120 ملین گیلن ہے جبکہ شہریوں کو صرف 65 سے 80 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طلال چودھری نے کہا کہ زیرزمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، عرفان صدیقی
انکا کہنا تھا کہ حکومت نے 4 نئے ڈیمزکی تعمیر کے لئے واپڈا سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے اور رواں سال ان منصوبوں پرعملی پیش رفت بھی نظرآئے گی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں پانی کے بل انتہائی کم ہیں اوریہ پانی کی فراہمی کی لاگت کا 5 فیصد بھی پورا نہیں کرتے، جس سے نظام پربوجھ بڑھتا ہے۔