اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے فیض آباد ٹریفک آفس اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں مزید 15 ڈیسک کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد شہریوں کو لائسنسنگ کے عمل میں زیادہ سہولت اور کم وقت میں خدمات فراہم کرنا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسرکیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق یہ ڈیسک شام 6 بجے سے عوام کے لئے فعال کر دیے جائیں گے تاکہ شہری باآسانی اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید طرزپرعوامی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے اوراس ضمن میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سی ٹی اونے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی “خدمت وینز” بھی مختلف علاقوں میں جاکرشہریوں کو لائسنس کے حصول کی سہولت فراہم کررہی ہیں اس سہولت کا مقصد ان شہریوں تک پہنچنا ہے جو دفترآنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں لائسنسنگ کے حوالے سے عوام کو زیادہ آسانی اور تیزی سے سہولت فراہم ہوگی اوررش میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
عبدالطیف چترالی، عمرایوب اورشبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد
پولیس کے مطابق شہریوں کو سہولت دینا ہی ان کی اولین ترجیح ہے اورمزید اقدامات بھی زیرغور ہیں۔