اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کل سے نئے سلسلے کا آغاز
اب اسلام آباد میں تمام نجی و سرکاری ادارے 13 اور 14 اگست کو بند رہیں گے، اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کل بروز بدھ 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔