اسلام آباد میں شدیدطوفان،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،میٹرو بسیں روک دی گئیں

اسلام آباد میں شدیدطوفان،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،میٹرو بسیں روک دی گئیں


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید طوفان سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،میٹرو بسیں روک دی گئیں۔

اسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،تیز ہواؤں سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پاکستان ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی

صوابی کے بھی مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

بونیر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،شہری تفریح کے لیے باہرنکل آئے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

خان پور میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ،ٹیکسلا خان پور روڈ پر بھاری درخت اور بجلی کے پول گرنے سے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگئی ،مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top