اسلام آباد ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات کے سپرد

اسلام آباد ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات کے سپرد


وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی مینجمنٹ متحدہ عرب امارات کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں یو اے ای کے ساتھ معاہدے کا فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے مذاکراتی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔

ٹیم کی سربراہی وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے، ٹیم دفاع، خزانہ، قانون اور نجکاری کی وزارتوں سے مشاورت کے بعد معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی جانچ میں بڑی پیش رفت، نیا ماڈل متعارف

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام معاشی استحکام اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، مستقبل میں دیگر بڑے ایئرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کرنے کے امکانات زیر غور ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ 2018 میں افتتاح کے بعد سے مسلسل انتظامی کمزوریوں اور مالی خسارے کا سامنا کر رہا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی شمولیت سے جدید انتظامی مہارت، بہتر مسافر سہولیات اور ایوی ایشن سیکٹر میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top