اسلام آباد اورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6، جی-6، جی-7، ایف-8، ایف-9، آئی-8، بنی گالہ، ترامڑی اور بہارہ کہو سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈپلومیٹک انکلیو میں بارش کا پانی جمع، ہالینڈ کے سفیر کا وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگامی رابطہ
راولپنڈی کے علاقے فیض آباد، ڈبل روڈ، کری روڈ، کھنہ پل، سکس روڈ اورسیٹلائٹ ٹائون، صادق آباد میں بھی بادل خوب برسے۔
موسمیاتی ادارے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مزید خنکی اور خوشگوار موسم کی نوید ہے۔