اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج اور کل بارش متوقع

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج اور کل بارش متوقع


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج اور کل بارش متوقع ہے۔

لاہور، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی ،خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، بھکر، ڈیرہ غازی خان اورلیہ میں  بھی بارش کا امکان ہے۔

دھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، مختلف شہروں میں بارش کا امکان

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،مری گلیات،ایبٹ آباد ، دیر اور سوات  میں بھی بارش اور چند مقامات پر برفباری  کی پیشگوئی کی گئی، بارشوں سے ہوا کا معیاربہتر، فضائی آلودگی میں کمی ہوگی۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں اسموگ میں کمی اوربارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top