اسد قیصر

اسد قیصر


 تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کر لیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی ، ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہو گی۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نے بان پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، اس کے علاوہ ہم نے دیگر تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا ، چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top